Friday, May 3, 2024

زلزلے کے مناظر پر مشتمل فلمسٹار دی راک کی ایکشن ، تھرلر فلم ”سین اینڈریاس،، 29مئی کو ریلیز ہو گی

زلزلے کے مناظر پر مشتمل فلمسٹار دی راک کی ایکشن ، تھرلر فلم ”سین اینڈریاس،، 29مئی کو ریلیز ہو گی
May 27, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن اور تھرلر فلم ”سین اینڈریاس“ کا پریمئر لاس اینجلس میں ہوا۔ ڈیون جانسن کی پریمئر میں انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔ زلزلے کے مناظر لئے ”سین اینڈریاس“ انتیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دی راک ،ڈیون جانسن کی پریمئر میں انٹری نے سب کو حیران کردیا، ریسکیو ہیلی کاپٹر فضا میں منڈلاتا رہا اور ڈیون جانسن فائر فائٹر ٹرک پر لٹک کر آئے۔ ”سین اینڈریاس“ میں ڈیون جانسن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیلی مینیوگ، کارلا گوگینو، الیگزینڈرا اور پال گیامٹی شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم سین اینڈریاس انتیس مئی کو سینما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔