Sunday, May 12, 2024

زلزلے کے بعد نقصان ، ریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری

زلزلے کے بعد نقصان ، ریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری
September 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلے کے بعد نقصان اورریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بھمبر میں منڈا پل تباہ ہوا جبکہ جاتلہ روڈ ٹوٹ گئی جبکہ میرپور اور کوٹلی کے علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے ریسپانس آپریشن میں 200 ٹینٹ، 800 کمبل سمیت دیگر امدادی سامان بھجوا دیا گیا، ریسکیو آپریشن کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب کی 20 ایمبولینسز اور 6 ریسیکیو گاڑیاں شامل ہیں۔