Friday, April 26, 2024

زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد  285ہوگئی

زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد  285ہوگئی
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کی تاریخ کا شدیدترین زلزلہ،جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ خوفناک زلزلے سے مختلف علاقوں میں285 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزارسےزائد زخمی ہوگئےہیں، سوات، شانگلہ، چترال،گلگت بلتستان،لوئر دیر ،بونیر  اور پشاور زیادہ متاثرہ ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی تاریخ کے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تعداد دوسو پچاسی  ہو گئی ہےجبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی  ہوئےہیں ۔ زلزلے سے  سوات، شانگلہ،کوہستان،چترال، اپر دیر،لوئردیر،بونیر، پشاور اورگلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقے  زیادہ متاثر ہوئےہیں۔