Thursday, April 25, 2024

زلزلے سے گھبرائی عوام پر ایک اور آفت نازل‘ پٹرولیم مصنوعات6روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان

زلزلے سے گھبرائی عوام پر ایک اور آفت نازل‘ پٹرولیم مصنوعات6روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان
October 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ حتمی سمری کل بھجوائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مقامی سطح پر جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے جس کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول 5 روپے 35 پیسے‘ ایچ او بی سی 6 روپے 10 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 17 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری جمعرات کو حکومت کو بھجوائے گی۔ نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانے 31 اکتوبر کو کرے گی۔