Friday, April 26, 2024

زلزلے سے نیپال کا 90فیصد تاریخی ورثہ تباہ

زلزلے سے نیپال کا 90فیصد تاریخی ورثہ تباہ
May 2, 2015
کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) زلزلے سے پہلے نیپال بالی وڈفلم سازوں کے لیے فلموں کی شوٹنگ کے لیے انتہائی پرکشش مقام تھا، غیرملکی سیاح پورا سال نیپال میں تاریخی مقامات پر موجود رہتے تھے۔ نیپال کا تاریخی ورثہ اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق کھٹمنڈو میں عالمی ثقافتی ورثے کے سات مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔ نیپالی حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ تاریخی ورثے میں شامل 90فیصد عمارتیں اور سیکڑوں مندر زلزلے سے تباہ ہو چکے ہیں۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی مدد کے بغیر نیپال کے ثقافتی ورثے کی بحالی ممکن نہیں اور اس میں کئی دہائیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ نیپال کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل تلسی گوتم کا کہنا ہے کہ ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے بھاری رقوم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی اعتبار سے ماہر افراد کی ضرورت ہے۔