Monday, May 13, 2024

زلزلے سے میرپور ، جاتلاں میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ، چیئرمین این ڈی ایم اے

زلزلے سے میرپور ، جاتلاں میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ، چیئرمین این ڈی ایم اے
September 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا زلزلے سے میرپور اور جاتلاں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ۔ دو گاؤں میں انفرااسٹرکچر متاثر ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیوز کانفرنس میں بتایا زلزلے سے اب تک میرپور جاتلاں میں زیادہ واقعات رونما ہوئے۔ منڈا اور افضل گاؤں سمیت بھمبر کے کچھ علاقوں زیادہ متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر دس افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ زلزلے سے تین بڑے پل متاثر ہوئے  منگلا ڈیم محفوظ ہے۔ ٹربائن کا آپریشن ٹیکنیکل وجوہات کے باعث بند کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آج رات تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا دیا جائیگا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابھی ان کا فوکس ریسکیو پر ہے، اسکے بعد عوام کے ریلیف کی جانب آئیں گے۔ وہ کل موقع پر جاکر جائزہ  لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرا کو جلد ہی این ڈی ایم اے میں ضم کر دیا جائیگا۔