Tuesday, April 23, 2024

زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے ایک اور سی ون  تھرٹی طیارہ امدادی سامان لیکر نیپال روانہ

زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے ایک اور سی ون  تھرٹی طیارہ امدادی سامان لیکر نیپال روانہ
May 13, 2015
راولپنڈی(92نیوز)نیپال میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کیلئے پاک فو ج کا ایک اور طیارہ سی ون تھرٹی امدادی سامان لے کر کٹھمنڈو  روانہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے ایک اور سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر کٹھمنڈو روانہ ہو گیا امدادی سامان میں  پندرہ سو خیمےایک سو اسی  شامیانے  اور  ادویات شامل ہیں ۔ اب تک  دس  سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال جا چکے ہیں ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک  سترہ سو پینتالیس خیمے  اور تین ٹن خوراک نیپال بھجوائی جا چکی ہے۔