Tuesday, April 16, 2024

زلزلے سے قلعہ بالا حصار کی دیوار گر گئی

زلزلے سے قلعہ بالا حصار کی دیوار گر گئی
October 27, 2015
پشاور (92نیوز) پاکستان کی تاریخ کے شدید ترین زلزلے نے پشاور میں ہزاروں سال پرانے تاریخی قلعہ بالا حصار کو بھی نقصان پہنچایا۔ تاریخی مسجد مہابت خان کا مینار بھی زلزلے کے باعث شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے شدید ترین زلزلے سے دھرتی لرزی تو پشاور میں جہاں بڑی بڑی عمارتیں جھول گئیں وہیں تاریخی قومی ورثہ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھنے والا قلعہ بالا حصار نے اس سے قبل آنے والے زلزلوں کا تومقابلہ کیا لیکن پیر کے روز آنے والے زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی قلعہ بالا حصار کی بیرونی دیوار بھی ریزہ ریزہ ہوگئی۔ قلعے کی دیوار گرنے سے اس کی اصل حالت متاثرہوگئی۔ دوسری جانب تاریخی مسجد مہابت خان کا ایک مینار بھی شدید زلزلے کے جھٹکے برداشت نہ کرسکا اور شہید ہوگیا۔