Tuesday, April 23, 2024

زلزلہ کیوں آتا ہے ،سائنسی وجوہات کیاہیں

 زلزلہ کیوں آتا ہے ،سائنسی وجوہات کیاہیں
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں ،اورماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات  نمودارہوتے ہیں، جنہیں  زلزلے کا نام دیاجاتاہے۔ زلزلے کامرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کامرکز یاایپی سنٹر کہا جاتاہے، ماہرین کے مطابق  تین  طرح کی لہریں زلزلے کا  باعث   بنتی ہیں   جنہیں   سائنس مک ویوز   کہا  جاتا ہے انہیں پی ،ایس اورایل ویوکہاجاتا ہے یہ  لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں ،کمپریشن ویو پہلی  لہر ہے جوسب سے پہلے زلزلے تک پہنچتی ہے،یہ شیئرویوزسے ایک اعشاریہ سات گنازیادہ رفتار سے فاصلہ طے کرتی ہےاس لیے انہیں پرائمری اورپی ویوزکہاجاتا ہے شئیرویوزکواسکینڈری اورایس ویوزکہاجاتاہےپرائمری ویوزذرات کے آگے اورپیچھے حرکت کرنے کاباعث بنتی  ہیں دوسری طرف اسکینڈری ویوزرائٹ اینگل پرویوزکی سمت میں حرکت کرتی ہیں جس کے  بعد پی اورایس ویوز سطح زمین پرپہنچتی ہیں جہاں پریہ ایل یعنی لانگ ویوزمیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اور سطح زمین کے اوپرسفرکرتی ہوئے ارتعاش  کا  باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کے  مطابق  سب سے زیادہ تباہی ایل ویوزکے جھٹکوں کے باعث  آتی ہےزلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔