Friday, March 29, 2024

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر آپریشن

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر آپریشن
October 27, 2015
لاہور (92نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او جونواں کے ساتھ قراقرم ہائی وے پر موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف ڈبلیو او جونواں کے ساتھ قراقرم ہائی وے پر موجود ہیں۔ قراقرم ہائی وے پر 45 لینڈ سلائڈنگ کو کلئیر کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں سی ایم ایچ ہسپتالوں کی گنجائش میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سی 130 طیارہ 7 ٹن راشن لیکر چترال کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ امدادی سامان میں 2500 پکے پکائے کھانے کے پیکٹ ایک ہزار ٹینٹ شامل ہیں۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ڈرون‘ ہیلی کاپٹرز اور سٹیلائیٹ سے مدد لی جارہی ہے۔