Saturday, April 20, 2024

زلاتان ابراھیموویچ کے ناراض مداحوں نے انکے مجسمے کی ناک کاٹ دی

زلاتان ابراھیموویچ کے ناراض مداحوں نے انکے مجسمے کی ناک کاٹ دی
December 24, 2019
اسٹاک ہوم (92 نیوز)سویڈن کے اسٹار فٹبالر زلاتان ابراھیموویچ کے  ناراض مداحوں کا غصہ ٹھنڈا  نہ ہو سکا ، شائقین نے سویڈش فٹبالر کے مجسمے  پر حملہ کرکے اس کی ناک کاٹ دی۔ سویڈن کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز رکھنے والے کھلاڑی زلاتان ابراھیموویچ  کی خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں اُن کے آبائی علاقے میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ ابراھیمووچ نے حال ہی  میں اپنے آبائی کلب مالمو کی حریف ٹیم ہیماربی کے شیئرز خریدے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح ان  سے ناراض ہیں۔ مشتعل افراد نے ان کے مجسمے  پر حملہ کرتے ہوئے ناک کاٹ دی اس سے پہلے شائقین نے مجسمے کی ٹانگ توڑنے کی  بھی کوشش کی تھی۔