Saturday, April 27, 2024

زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہو گئے
October 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔ مجموعی مالیت 15 ارب ڈالر رہ گئی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کم ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر7 ارب 74 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔