Thursday, April 25, 2024

زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں:اسحاق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں:اسحاق ڈار
April 19, 2015
واشنگٹن(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، حبیب بینک کے حصص کی فروخت سے قرض اتاریں گے۔ واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا کو بریفنگ دی ۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس سے معیشت بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حبیب بینک کے شیئرز کی نیلامی سے قرضوں کی ادائیگی کریں گے۔ مزید پینتیس اداروں کے شیئرز فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہو رہی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں  پندرہ  فیصد اضافے کی امید ہے۔