Sunday, September 8, 2024

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے حیلے بہانے جاری‘ قومی کرکٹر پر گیس چوری کاالزام لگا دیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے حیلے بہانے جاری‘ قومی کرکٹر پر گیس چوری کاالزام لگا دیا
January 9, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور سعید اجمل اکیڈمی کا تنازع طول پکڑتا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کمیٹی نے قومی کرکٹر سعید اجمل پر گیس چوری کا الزام لگا دیا۔ سعید اجمل پر اور بھی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کا نوٹس اور صوبائی وزیر قانون کی مداخلت بھی زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا کچھ نہ بگاڑ سکی۔ انتظامیہ نے سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے الٹا سنڈیکیٹ کمیٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل پر گیس چوری کا الزام عائد کر دیا۔ سنڈیکیٹ کمیٹی میں زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل کا یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ اور کرکٹ اکیڈمی سے غیرقانونی کمائی کرنے کا الزام بھی لگادیا جبکہ کھلاڑیوں کی کرکٹ اکیڈمی کی فیسوں میں بھی بے ضابطگیوں کا لکھ ڈالا۔ سعید اجمل اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا تنازع حل کے بجائے بگڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ لگتا ہے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی پرسعید اجمل کو دوبارہ احتجاج کرنا پڑے گا۔