Friday, May 17, 2024

زرعی پیداواربڑھانے اور کسانوں کی معاونت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعظم

زرعی پیداواربڑھانے اور کسانوں کی معاونت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وزیر اعظم
February 19, 2021

اٹک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ زرعی پیداواربڑھانے اورکسانوں کی معاونت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز کاشتکاروں سےگفتگو میں بولے کہ کاشتکار سے اجناس سستی خرید کر مارکیٹ میں کہیں زیادہ ریٹ پر فروخت کی جاتی ہیں۔ کسان کی محنت سے مڈل مین فائدہ اٹھا رہا ہے، کسان کو پیسہ نہیں مل رہا اور شہر والے شور مچا رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کسانوں کو طویل المدتی قرضے دیں گے، سولرکی بجلی سستی ہوتی جا رہی ہے، ہم وہی سسٹم کریں گے۔ ہم جو پلان لا رہے ہیں اس سے بہت فرق پڑے گا۔

کسانوں نے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ٹماٹر 20روپے کلو بکنے سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہمیں نقصان ہوتا ہے۔ سولر پاور سے ٹیوب چلانے کے لیے سہولیات ملنی چاہئے۔