Friday, March 29, 2024

زرعی ماہرین نے سردیوں میں لگنے والے آم کی نئی قسم تیار کر لی

زرعی ماہرین نے سردیوں میں لگنے والے آم کی نئی قسم تیار کر لی
January 4, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) آم کے شوقین افراد کے لئے فیصل آباد سے بڑی خوشخبری آ گئی۔ زرعی تحقیقاتی ادارے میں ماہرین نے سردیوں میں لگنے والے آم کی نئی قسم تیار کر لی۔
پھلوں کا بادشاہ آم اب سردی میں بھی حکومت کرے گا۔ ایوب ریسرچ کے زرعی ماہرین کی تحقیق نے ایسا ممکن بنا دیا۔
پانچ سال کی کڑی محنت اور کئی تجربات کے بعد زرعی ماہرین سردیوں میں لگنے والے آم کی نئی قسم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بارہ ماشی نامی قسم کے آم کی رنگت سبز مگر اندر سے انتہائی میٹھے ہیں۔
زرعی ماہرین نے کہا کہ آم کی نئی قسم ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
بارہ ماشی آم کی تیاری میں دو اقسام کے درختوں سے نمونے شامل کیے گئے جس کی بنیاد پر یہ پیڑ سردیوں میں بھی پھل دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
ریسرچ پر کام کرنے والے مالی کہتے ہیں کہ کئی سال سے کی گئی محنت کا پھل ملنے کا وقت آ گیا ہے۔
ڈنڈی کی کمزوری تجربے کی آخری خامی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
زرعی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق پھلوں کا بادشاہ یہ آم اب سردیوں میں بھی اپنی حکومت برقرار رکھ سکے گا۔