Thursday, April 25, 2024

زرعی ترقیاتی بینک کی اسلامک برانچ کسانوں کو غیر مشروط قرض دیگی،گورنرپنجاب

زرعی ترقیاتی بینک کی اسلامک برانچ کسانوں کو غیر مشروط قرض دیگی،گورنرپنجاب
December 17, 2018
لاہور( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ زرعی ترقیاتی  بینک کی اسلامک برانچ کسانوں کو غیر مشروط قرضے فراہم کرے گی، جس کو پنجاب حکومت اور انکی جانب سے پوری سپورٹ حاصل ہوگی۔ لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک کی اسلامک برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ  اسلامک برانچ کسانوں کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ ہمارے کسان بھائی اس بینک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور جدت سے  متعارف ہونا بہت ضروری ہے ، کاٹن فیکٹری کے مالکان نے کہا کہ جی ایس ٹی کا مسئلہ حل کرنے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا ،ہماری انڈسٹری میں پروڈکشن بہت کم ہورہی ہے ، واہگہ بارڈر سے آگے جائیں تو وہاں کا کسان آپ کے کسان سے زیادہ کاشت کررہا ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ  بیج چاہے گنے کا ہو یا گندم کا اس کی ریسرچ پر توجہ دیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی ،جب تک ہماری زراعت اور کسان ترقی نہیں کرے گا ملک کی ترقی نہیں ہوگی۔