Friday, May 3, 2024

زرعی انجینئر کے ناروا رویہ کے خلاف ملازمین کا احتجاج

 زرعی انجینئر کے ناروا رویہ کے خلاف ملازمین کا احتجاج
July 25, 2015
ٹوبہ ٹیک سنگھ(92نیوز)زرعی انجینئر کے ناروا رویہ کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ زرعی انجیئنرنگ دفتر کے ملازمین نے احتجاجی طوردفاتر کو تالے لگا کرکام بند کردیا اورنائب زرعی انجینئر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے کرپٹ افسر نامنظور ، رانا تنویر نامنظور کے نعرے بھی لگائے ریلی زرعی انجیئنرنگ دفترجھنگ روڈ سے شروع ہوئی اور پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سامنے اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی کے شرکا ء کاکہنا تھا کہ نائب زرعی انجینئر رانا تنویر حسین کرپٹ افسر ہے اور وہ ورکر ز کے ساتھ زیادتی اور بدتمیزبھی کرتا ہے  اُس کو یہاں ٹرانسفر کیا جائے یا پھر ہم 30ورکرز ہیں ہمیں یہاں سے ٹرانسفر کر دیا جائے ہم رانا تنویر کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم بھوک ہڑتا ل کریں گے۔