Friday, April 19, 2024

زرداری گروپ آف کمپنیز کیخلاف نیب تحقیقات میں تیزی

زرداری گروپ آف کمپنیز کیخلاف نیب تحقیقات میں تیزی
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) زرداری گروپ آف کمپنیز کیخلاف نیب تحقیقات میں تیزی آ گئی۔ کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف اربوں کی جائیداد کی خریداری پرمزید 7 افراد  کے بیانات ریکارڈ کرا دیا۔ نیب کا زرداری گروپ آف کمپنیز کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا۔ بلاول ہاوس کے اطراف جائیداد کی خریداری کی چھان بین میں تیزی آ گئی۔ ذرائع کے مطابق جائیداد کی خریداری پر مزید سات افراد کو طلب کرکے بیانات ریکارڈ کر لیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین پہلاج مل کے بیٹے دیا رام کو بھی طلب کیا تھا۔ اب تک 50 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ کے ڈی اے اور ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے افسران پہلے ہی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق زرداری گروپ نے فرنٹ مینوں کے ذریعے پلاٹوں کی خریداری کی گئی اور بعد میں تمام جائیداد کمپنی کو فروخت کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے 42 بنگلوں کی خریداری سے متعلق پہلی رپورٹ بھی چئیرمین کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چئیرمین کی اجازت سے نیب کراچی میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔