Thursday, April 25, 2024

زرداری کے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیش کیا جائے گا ، سعید غنی

زرداری کے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیش کیا جائے گا ، سعید غنی
December 19, 2018
کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری پر اثاثے چھپانے کے الزام میں سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس جو بھی کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کا سابق صدر آصف زرداری پر اثاثے چھپانے کے الزام میں پیپلز پارٹی رہنماوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف جمعرات کو درخواست دائر کی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے 38 افراد کے نام نیب لسٹ میں شامل ہیں۔ پیپز پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں۔ فواد چودھری اور فیاض چوہان  پی ٹی آئی کے گفتار کے گلو بٹ ہیں۔ ادھر تحریک انصاف سابق صدر آصف زرداری پر اثاثے چھپانے کے الزام میں ان کی قومی اسمبلی کی رکینت سے نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرے گی۔