Friday, April 26, 2024

زرداری کے بیان پر تشویش ہے !!! ڈی جی رینجرز نے جن 24لوگوں کا نام لیا انہیں بے نقاب کیا جائے : شاہ محمود قریشی

زرداری کے بیان پر تشویش ہے !!! ڈی جی رینجرز نے جن 24لوگوں کا نام لیا انہیں بے نقاب کیا جائے : شاہ محمود قریشی
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈی جی رینجرز کی رپورٹ میں بتائے گئے 24لوگوں کو بے نقاب کرے۔ آصف زرداری کا بیان سن کر حیرت اور تشویش ہوئی، جمہوریت پر حملے کا تاثر غلط ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ دھیمے لہجے والے آصف زرداری نے اتنی سخت باتیں کیوں کیں ؟ آصف زرداری کے بیان پر بہت سے سوال اٹھ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ ڈی جی رینجرز نے جن چوبیس لوگوں کے نام بتائے انہیں بے نقاب کیا جائے، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان چوبیس لوگوں میں کون کون شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، فوج پر تنقید مناسب بات نہیں۔