Thursday, April 25, 2024

زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا ، عمران خان

زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا ، عمران خان
December 11, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا ۔
عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں زرداری سے کیسے الائنس کر سکتے ہیں ۔ حکومت نے پیچھا چڑھانے کیلئے مجھے ڈرانے دھماکنے کی کوشش کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مثال کسی جمہوری ملک میں نہیں ملتی ۔