Friday, April 19, 2024

زرداری کی حکومت پرتنقید 900 چوہے کھاکر بلی حج پر چلی والی بات ہے،وزیراطلاعات پنجاب

زرداری کی حکومت پرتنقید 900 چوہے کھاکر بلی حج پر چلی والی بات ہے،وزیراطلاعات پنجاب
October 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آصف زرداری کی حکومت پر تنقید حیران کن قرار دے دی، شریف برادران کے نام کے ساتھ کشمیری کا لاحقہ لگانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تو منفی پروپیگنڈا کیا، اب کشمیری برادری شریف فیملی کے ساتھ کشمیری کا لاحقہ لگانے پر ناراض ہے ۔ پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیرا طلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کی ۔ انکا کہنا تھا کہ  آصف زرداری کا تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرنا  بڑی عجیب بات ہے ۔ یہ توبالکل ایسے ہی ہے جیسے 900 چوہے کھا کر بلی حج پر چلی جاتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ سابق صدر  پرویز مشرف نے  ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ، لیکن ان کے بعد آنے والے صدرآصف زرداری نے معیشت کا ایسا بیڑہ غرق کیا جو آج تک ٹھیک نہیں ہوسکی  ۔ پانچ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود آصف زرداری بے نظیر بھٹو کے قاتل نہ پکڑ سکے ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آصف زرداری عمران خان کے سامنے زیرو ہیں ، آصف زرداری کو محسوس ہو رہا ہے کہ ان کا انجام بھی قریب بھی ہے۔