Friday, April 19, 2024

زرداری کی جان مختلف طوطوں اور ایک طوطی میں ہے ، فیاض الحسن چوہان

زرداری کی جان مختلف طوطوں اور ایک طوطی میں ہے ، فیاض الحسن چوہان
March 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری کی جان مختلف طوطوں اور ایک طوطی ایان علی میں ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی جان جن طونوں میں ہے ان میں  شرجیل میمن ، آغا سراج درانی اور مظفر اویس ٹپی شامل ہیں جب کہ طوطی ایان علی ہے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہ کلبھوشن یادو کیس میں عالمی عدالت میں بھارت نے جو ثبوت پیش کئے ان میں ایک نواز شریف کا بیان بھی ہے ، جس سے 22 کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کی تشکیل میں ہمارا کوئی کردار نہیں ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے چن کر چیئرمین نیب کو  تعینات کیا تھا۔