Sunday, September 8, 2024

زرداری کو کلین چٹ دینے پر عوام چیئرمین نیب کو معاف نہیں کریں گے : عمران خان

August 29, 2017

چکوال (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا اور سیاسی مخالفین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہتے ہیں  آصف زرداری کو کلین چٹ مل گئی ۔ قوم چیئرمین نیب کو معاف نہیں کرے گی ۔قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

کھلاڑیوں کے کپتان  پہنچے چکوال جہاں اُن کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔ کارکن عمران خان کو  ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لے گئے۔ چیئر مین تحریک انصاف  نے ریلی کو اصل عوامی ریلی کا نام دیا۔

عمران خان نے چکوال میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا ۔ اور بڑے جلسے سے دھواں دھار خطاب بھی کیا ۔ عمران خان نے آصف زرداری کو کلین چٹ دیئے جانے پر چیئرمین نیب کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ قوم آپکو معاف نہیں کرے گی۔

کپتان نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے الیکشن کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پتہ چلے گا کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہیں یا سب سے بڑے ڈاکو کےساتھ۔۔

چکوال میں ہی ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قرض لینے کی وجہ سے آج ٹرمپ جیسا  شخص بھی پاکستان کو باتیں سنا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  پاکستان سے ہر سال دس ارب ڈالر چوری ہو کر بیرون ملک جاتے ہیں بتائیں جس گھر میں چوری ہو جائے اُس کا کیا بنے گا ۔ احتساب کا شفاف نظام ہی ملک بچا سکتا ہے۔ جی ٹی روڈ مارچ ڈرامہ تھا۔ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے

چکوال (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا اور سیاسی مخالفین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہتے ہیں  آصف زرداری کو کلین چٹ مل گئی ۔ قوم چیئرمین نیب کو معاف نہیں کرے گی ۔قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

کھلاڑیوں کے کپتان  پہنچے چکوال جہاں اُن کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔ کارکن عمران خان کو  ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لے گئے۔ چیئر مین تحریک انصاف  نے ریلی کو اصل عوامی ریلی کا نام دیا۔

عمران خان نے چکوال میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا ۔ اور بڑے جلسے سے دھواں دھار خطاب بھی کیا ۔ عمران خان نے آصف زرداری کو کلین چٹ دیئے جانے پر چیئرمین نیب کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ قوم آپکو معاف نہیں کرے گی۔

کپتان نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے الیکشن کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پتہ چلے گا کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہیں یا سب سے بڑے ڈاکو کےساتھ۔۔

چکوال میں ہی ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قرض لینے کی وجہ سے آج ٹرمپ جیسا  شخص بھی پاکستان کو باتیں سنا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  پاکستان سے ہر سال دس ارب ڈالر چوری ہو کر بیرون ملک جاتے ہیں بتائیں جس گھر میں چوری ہو جائے اُس کا کیا بنے گا ۔ احتساب کا شفاف نظام ہی ملک بچا سکتا ہے۔ جی ٹی روڈ مارچ ڈرامہ تھا۔ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔