Thursday, April 25, 2024

زرداری کا بیان !!! ن لیگ کے بڑے آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے

زرداری کا بیان !!! ن لیگ کے بڑے آج اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے
June 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آصف زرداری کے بیان پر پیداشدہ صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے وزیراعظم نواز شریف آج پارٹی رہنماوں سے مشاورت کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے پاک فوج کے بارے میں بیان پر وزراءاور اہم سیاسی رہنماوں سے مشاورت کیلئے اجلاس بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہونگے جبکہ وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف، ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں آصف زرداری کے بیان کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر غورہو گا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کے قومی اداروں کے بارے میں بیان کے بعد وزیراعظم نے ان سے ملاقات نہیں کی تھی۔