Wednesday, April 24, 2024

زرداری کا بیان بلاجواز اور ہتک آمیز ہے : چودھری نثار، سندھ حکومت کو رینجرز پسند نہیں تو واپس بھیج دے: خواجہ آصف

زرداری کا بیان بلاجواز اور ہتک آمیز ہے : چودھری نثار، سندھ حکومت کو رینجرز پسند نہیں تو واپس بھیج دے: خواجہ آصف
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج اور رینجرزکے حق میں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان میدان میں آ گئے۔ چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنی کوتاہیاں چھپانے کےلئے اہم قومی ادارے کو نشانہ بنایا۔ زرداری کی سیاست سے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی ادارے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب جوان جانیں قربان کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ساکھ کسی اورنے نہیں زرداری صاحب نے خراب کی ہے۔ ان کا تازہ بیان انتہائی غیرمناسب، بلاجوازاورہتک آمیز ہے۔ چودھری نثار نے نے کراچی میں رینجرزکی کارروائیوں کی بھی حمایت کی۔ چودھری نثار علی خان نے واضح کیا کہ گورنر سندھ کے استعفیٰ کا فی الحال کوئی امکان نہیں جبکہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں جلد پیشرفت ہو گی۔ دوسری طرف وزیر دفاع نے بھی فورسزکا خوب دفاع کیا اورکہا کہ آصف علی زرداری کی تقریرقابل مذمت ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت رینجرز کی مجرموں کےخلاف کارروائیوں پر شور نہ مچائے، اسے رینجرزپسند نہیں تو واپس بھیج دے۔ انہوں نے ایم کیوایم سے معافی مانگنے سے بھی انکارکردیا۔