Tuesday, April 23, 2024

زرداری نے فضل الرحمان کو عوامی اجتماع کیلئے گڑھی خدا بخش مدعو کرلیا

زرداری نے فضل الرحمان کو عوامی اجتماع کیلئے گڑھی خدا بخش مدعو کرلیا
December 24, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ کو عوامی اجتماع کے لئے گڑھی خدا بخش مدعو کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مجموعی طور پر سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف مہم کے لئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔