Friday, April 26, 2024

زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے، مراد علی شاہ

زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے، مراد علی شاہ
November 11, 2019
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ڈیل کی خبریں مسترد کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں۔ آصف زرداری کا کیس زیر سماعت ہے۔ شیخ رشید ڈیل کےدعوے کیسے کرسکتے ہیں۔ ؟ پروگرام ”ہوکیا رہا ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا آصف زرداری نے ضمانت کیلئے اپیل کرنے سے انکار کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا آصف زرداری شوگر کے مریض ہیں۔ ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ حکومت کی تمام انتقامی کارروائیوں کو باوجود زرداری صاحب نے ضمانت کیلئے اپیل نہ کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا پیپلزپارٹی دھرنوں سے استعفے لینے کے حق میں نہیں مگر انہیں عمران خان کو خود ہی کرسی چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ اُن سے حکومت نہیں چل رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ ۔وزیراعظم ان سے ملنا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے جس کے خلاف عدالت جائیں گے۔