Thursday, April 18, 2024

زرداری ، نواز کی جیل یاترا انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا ، فواد چودھری

زرداری ، نواز کی جیل یاترا انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا ، فواد چودھری
June 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی  زرداری کی گرفتاری پر کہا کہ زرداری ، نواز کی جیل یاترا انتخابی وعدوں ک اہم ترین باب تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اربوں روپے کا ہیرپھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، ان کا جیل پہنچنا کوئی معمولی بات نہیں، گرفتاری کے بعد اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ  جو رقوم ملک سے باہر ٹھکانے لگائی گئیں وہ واپس آنی چاہیے۔