Friday, May 3, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے ‏

آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے ‏
March 28, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصٖف علی زرداری  اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ دونوں بہن بھائیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرے گی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی آمد  سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،  عدالت کے اطراف  پولیس کے 1548 اور رینجرز کے 200 اہلکار تعینات کئے گئے ۔

غیر متعلقہ افراد کو ہائیکورٹ داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔