Friday, April 26, 2024

زرداری صاحب نے کراچی کو کرچی ، الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

زرداری صاحب نے کراچی کو کرچی ، الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
April 27, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری عوامی خدمت کی وجہ سے  سیاسی مخالفین کو مڑوڑ اٹھتے ہیں یوٹرن اور الزام خان کہتے ہیں کے پی کے  کی  خالت بدل دی لیکن زرداری نے کراچی کو کچی اور الزام خان نے پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا ہے ۔ کاہنہ نو لاہور میں ٹی ایچ کیو اسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اپنے مخالفین پر خوب برسے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک ہی سکے کے دو رخ زرداری اور نیازی مل چکے ہیں۔ بلاول ہاؤس اور بنی گالہ  ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں ۔ الیکشن میں لگ پتہ جائے گا قوم کس کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں ہم پر تنقید کرنے والوں نے کے پی کے کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ وہاں احتساب کا ادارہ بنایا اربوں روپے لگے اسے برباد کر دیا۔ نیب یا جو بھی ادارے ہیں جتنی مرضی کھوج لگائیں میری ذات کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن آئی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ لاہور کے گردو انوح میں اسپتالوں کا جال بچھایا دیا گیا ہے مزید فیصلہ عوام 2018 کے الیکشن میں کرے گی۔