Saturday, April 20, 2024

زرداری سے آصفہ بھٹو کی ملاقات، خاندانی، قانونی و سیاسی امور پر گفتگو

زرداری سے آصفہ بھٹو کی ملاقات، خاندانی، قانونی و سیاسی امور پر گفتگو
November 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری سے آصفہ بھٹو کی تین گھنٹے تک ملاقات کی، خاندانی، قانونی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق صدر کے وکلاء فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ بھی موجود تھے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سابق صدر کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بیٹی آصفہ بھٹو کی ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات کے موقع پر سابق صدر کے وکلاء بھی موجود تھے۔ پمز اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تجویز پر آصف علی زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیا گیا، سابق صدر کی گردن، کمر میں تکلیف کی شکایت پر ایم آر آئی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کی گردن کے مہروں میں فاصلہ کم ہونے سے شدید کھچاﺅ ہے، آصف زرداری کو گردن و کمر تکلیف پر فزیو تھراپی کی گئی ہے۔