Friday, April 26, 2024

زرداری بڑے دل والا، پیسے دے سکتاہے، شریف مر جائینگے 5روپے نہیں دینگے، ‏شیخ رشید

زرداری بڑے دل والا، پیسے دے سکتاہے، شریف مر جائینگے 5روپے نہیں دینگے، ‏شیخ رشید
April 10, 2019

حسن ابدال( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بڑے دل والا آدمی ہے ، وہ پیسے دے سکتا ہے جبکہ شریف مر جائینگے مگر 5 روپے نہیں دیں گے ۔

حسن ابدال میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا کہ کسی قیمت پر این آر او نہیں دوں گا ، کچھ لوگ کہتے ہیں جانے دو مٹی ڈالو ، یہ چور ہیں ڈاکو ہیں ، انہوں نے خزانہ لوٹا ہے ۔

شیخ رشید احمد نے اپوزیشن سے متعلق کہا کہ یہ عید کے بعد اکٹھے ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی میں میڈیکل اسٹور والے ٹھیک نہ ہوئے تو خود ریٹ مقرر کروں گا، جتنی بھی مہنگائی ہورہی ہے اسکے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔ شیخ رشیدنے کہا کہ پوری امید ہے اللہ عمران خان کی مدد کریگا،مولانا فضل الرحمان آج کل بپھرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈی میں میڈیکل اسٹور والے ٹھیک نہ ہوئے تو خود ریٹ مقرر کروں گا، جتنی بھی مہنگائی ہورہی ہے اسکے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔

شیخ رشیدنے کہا کہ پوری امید ہے اللہ عمران خان کی مدد کریگا،مولانا فضل الرحمان آج کل بپھرے ہوئے ہیں۔