Friday, April 19, 2024

زرداری اور نواز شریف پر کیسز انہیں کے دور میں بنے ، نعیم الحق

زرداری اور نواز شریف پر کیسز انہیں کے دور میں بنے ، نعیم الحق
March 31, 2019

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف پر کیسز انہیں کے دور حکومت قائم ہوئے ۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا موقف صرف لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لانا ہے ،  وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ  کرپشن پر کسی کو رعایت نہیں ملے گی ۔

نعیم الحق نے کہا کہ ہم خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،  پہلے چھ مہینے مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے،  قومی خزانہ خالی تھا،  ہم چیزوں پر قابو پا رہے ہیں، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  کے دل میں درد ہے،بس چلے تو غربت ختم کر دیں، ہم نے غریب کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، مویشی خرید کر غریب خاندانوں کو دیں گے۔