Saturday, April 20, 2024

زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید
December 14, 2019
لاہور (92 نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا ساری دنیا میں قوم کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ بیماروں اور اسپتالوں کو بھی معاف نہیں کیا جارہا، دو تین ماہ میں حکومت بجلی، بیروزگاری، مہنگائی اور بجلی گیس کے بلوں پر بھی کنٹرول کرے گی۔ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سے متعلق غیر آئینی باتیں جاری ہیں، فضل الرحمٰن نے اعتراف کیا ہے جو کچھ کیا اس کا فائدہ نوازشریف اور زرداری نے اٹھایا۔ فضل الرحمن جس دسمبر کا کہہ رہے ہیں اس کا سال نہیں بتایا۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اس گروپ کا حصہ ہیں جن کا کیس نیب کے پاس ہے۔