Friday, April 26, 2024

زرداری اور بلاول کی پیشی پر جیالوں کا پولیس پر دھاوا، پارٹی عہدیدار اکساتے رہے ‏

زرداری اور بلاول کی پیشی پر جیالوں کا پولیس پر دھاوا، پارٹی عہدیدار اکساتے رہے ‏
March 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) بلاول بھٹو اور آصف زرداری  کی نیب میں پیشی پر جیالے آپے سے باہر ہو گئے، پولیس نے روکا تو بپھرے جیالوں کے ساتھ ساتھ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی  پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، دھکے بھی دیے اور کارکنوں کو بھی خوب اکسایا۔

پی پی قیادت کی  پیشی سے پہلے نیب  ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کارکنوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوئی اور نیب آفس کی طرف مارچ شروع کر دیا، پولیس نے  روکا تو جیالے  بپھر گئے اور  دھکم پیل شروع کر دی، وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو بھی روک لیا۔

کارکنوں  نے صرف یہیں پہ ہی اکتفا  نہیں  آگے بڑھنے سے روکنے پر کئی اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

جیالے تو جیالے  پی پی رہنما  بھی پیچھے نہ رہے ، بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، دھکے دیے اور کارکنوں کو بھی اکساتے رہے۔

جیالوں نے  خاردار تاروں کو پھلانگنے کی کوشش کی ، نیب بلڈنگ کی دیواروں  پرچڑھ گئے،گیٹ پر بھی دھاوا بول دیا ۔

جیالے آپے سے باہر ہوئے تو پولیس نے بھی ری ایکشن دیا اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔