Tuesday, May 21, 2024

زرداری اور بلاول کی بات کا جواب نہیں دیںگے، قوم سب کو دیکھ رہی ہے، احسن اقبال

زرداری اور بلاول کی بات کا جواب نہیں دیںگے، قوم سب کو دیکھ رہی ہے، احسن اقبال
March 23, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن احسن اقبال کہتے ہیں۔ زرداری اور بلاول کی بات کا جواب نہیں دیں گے، قوم سب کو دیکھ رہی ہے۔

مزارِاقبال پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پی ڈی ایم کی جدوجہد کو جس نے بھی نقصان پہنچایا، اسے قوم معاف نہیں کرے گی۔ ہمارا ہدف عمران خان ہے، اس جعلی سسٹم کو کھڑا کیا گیا۔ ہم اس بحث سے پرہیز کریں گے جس سے اپوزیشن میں لڑائی ہو اور حکومت کو بیل آؤٹ ملے۔

انہوں نے کہا، کرپشن اور رشوت میں بنگلہ دیش اور بھارت پاکستان سے بہت آگے ہیں، ہمیں سبق پڑھایا جاتا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔ اگر ہماری حکومت کرپٹ تھی تو چوروں ڈاکوؤں کی حکومت میں چینی 55 روپے کلو کیسے تھی؟۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیب کہتا ہے ہم کرپشن فری پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، میں کہتا ہوں نیب اپوزیشن فری پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔