Sunday, May 19, 2024

زرتاج گل کی جانب سے 92 نیوز کے خلاف مہم پر صحافی برادری کا احتجاج

زرتاج گل کی جانب سے 92 نیوز کے خلاف مہم پر صحافی برادری کا احتجاج
November 9, 2018
منڈی بہاؤالدین (92 نیوز) وفاقی وزیر زرتاج گل کی جانب سےسوشل میڈیا پر 92 نیوز کےخلاف مہم پر صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ منڈی بہاؤالدین ، سوات ، قمبر ، کشمور اور دادو میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں وزیراعظم سے وفاقی وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ منڈی بہاوالدین احتجاج میں وکلاء انجمن تاجران سول سوسائیٹی نے شرکت کی۔ ریلی میں زرتاج گلل کو وزارت کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈ پر آئینہ ان کو دیکھایا وہ برا مان گئے ، زرتاج گل سے فوری استفعی لو ، 92 نیوز جو دیکھتا ہے وہ دیکھتا ہے درج تھے۔ منڈی بہاوالدین احتجاجی ریلی پریس کلب سے میونسپل کمیٹی تک نکالی گئی۔ سوات میں صحافیوں کا وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں صحافی ،وکلاء اور سول سوسائیٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قمبر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں شہری اور طلباء سمیت صحافیوں کی شرکت ہوئی اور وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ کشمور میں بھی وفاقی وزیر زرتاج گل کی جانب سے شوشل میڈیا پر 92 کیخلاف مہم سازی نامنظور کیساتھ صحافی اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے لچھو چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ دادو میں پریس کلب کی اپیل پر وفاقی وزیر سرتاج گل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔صحافیوں نے وفاقی وزیر کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی دھرنے میں صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی شرکت ہوئی۔