Friday, April 26, 2024

زرتاج گل کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا اسلام آباد میں تعیناتی ، سوشل میڈیا پر بحث جاری

زرتاج گل کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا اسلام آباد میں تعیناتی ، سوشل میڈیا پر بحث جاری
June 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل  کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا اسلام آباد میں تعیناتی سوشل میڈیا پر بحث جاری  ہے ۔ کئی صارفین نے تعیناتی کو تحریک انصاف حکومت کی اقربا پروری قرار دے دیا، فواد چودھری دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔ اسسٹنٹ پروفیسر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈیپوٹیشن پر نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا میں ایک اور بحث کا آغاز ہوگیا۔ امسال 22 مئی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ اس تقرری کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے ۔پی ٹی آئی مخالفین سے اقربا پروری قرار دے رہے ہیں جبکہ  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ نیکٹا میں تمام لوگ ڈیپوٹیشن پر ہیں،  صارفین کو سیاستدانوں کے خلاف خبریں پھیلانے سے پہلے حقائق چیک کرنے کا بھی مشورہ دیا۔