Friday, March 29, 2024

زخمی بابر اعظم نیوزی لینڈکیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

زخمی بابر اعظم نیوزی لینڈکیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر
December 21, 2020

ویلنگٹن (92 نیوز) زخمی بابر اعظم نیوزی لینڈکیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ، 9ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمدر ضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں سرفراز، اظہر سمیت سینئر جونیئر کھلاڑی شامل ہیں ۔ ڈومیسٹک کے بیسٹ پرفارمر عمران بٹ بھی پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کوبڑادھچکا لگ گیا ، زخمی بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ۔  نیوزی لینڈکیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا، امام الحق بھی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

9ٹیسٹ کھیلنےوالےمحمد رضوان پہلی بارٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، ڈومیسٹک کےبیسٹ پرفارمربلےبازعمران بٹ بھی پہلی بارٹیسٹ کھیلیں گے، پاک نیوزی لینڈپہلاٹیسٹ کرکٹ میچ26دسمبرسےماؤنٹ بنگوئی میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم میں سرفراز احمد ،اظہر علی ،فواد عالم، حارث سہیل اور عابد علی شامل ہیں ، شان مسعود ، فہیم اشرف ،شاداب خان ،سہیل خان  کیساتھ عمران بٹ بھی پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

عمران بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں  بلوچستان کی جانب سے 62کی اوسط سے 934رنز بنائے تھے ۔

شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ،محمد عباس ، یاسر شاہ اور فہیم اشرف  بھی ٹیم کا حصہ ہیں  ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سےماؤنٹ منگوئی میں  شروع ہوگا۔