Thursday, March 28, 2024

زحل پر زندگی کی تلاش جاری‘ خلائی جہاز کسینی نے ناسا کو تازہ تصاویر بھیج دیں

زحل پر زندگی کی تلاش جاری‘ خلائی جہاز کسینی نے ناسا کو تازہ تصاویر بھیج دیں
October 31, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ناسا کے خلائی جہاز کسینی کی سیارہ زحل کے چاند این سیلاڈس کے انتہائی قریب پرواز‘ تازہ ترین تصاویر بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق ناسا کے خلائی جہاز کسینی نے صرف تیس میل کی دوری سے زحل کے چھوٹے سے چاند این سیلاڈس کے جنوبی حصے کی تصاویر بنائیں جس کا مقصد اس چاند پر پانی، برف اور نامیاتی اجزاءکی موجودگی کا پتہ چلانا ہے۔ سپیس کرافٹ کسینی میں ایسے جدید آلات نصب نہیں ہیں جن سے براہ راست پتہ لگایا جا سکے کہ اس چاند پر زندگی کے آثار موجود ہیں تاہم سائنسدان پرامید ہیں کہ این سیلاڈس کی سطح کے نیچے پائے جانے والے سمندر زندگی کا پتہ دیتے ہیں۔ تصاویر سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس چاند پر نمکیات بھی موجود ہیں۔ زحل نظام شمسی کا دوسرا بڑا سیارہ ہے جس پر کئی اقسام کی گیسیں پائی جاتی ہیں۔ کسینی اگلے چند روز تک این سیلاڈس کی مزید تصاویر اور معلومات زمین پر بھیجے گا۔