Tuesday, May 21, 2024

زبیدہ آپا کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

زبیدہ آپا کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) ماہر امور خانہ دار اور مزیدار کھانے بنانے کی ماہر زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔ زبیدہ آپا نے 4 اپریل 1945 کو حیدر آباد دکن کے ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ان کی پیدائش کے چند برس بعد ہی پاکستان قیام عمل میں آیا تو اہلخانہ کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آ گئیں۔ وہ معروف مزاح نگار انور مقصود اور نامور مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا کی بہن تھیں۔ زبیدہ آپا نے کئی ٹی وی پروگراموں میں خواتین کو مزیدار کھانے بنانے اور امور خانہ داری نبھانے کے گر سکھائے۔ زبیدہ آپا نے کھانے بنانے اور امور خانہ داری سے متعلق کتابیں بھی لکھیں۔ وہ ہمیشہ لڑکیوں اورخواتین کو گھر داری کے بہترین طریقے سیکھاتی تھیں۔ زبیدہ آپا گذشتہ برس 4 جنوری کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھی لیکن ان سے زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنے والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔