Friday, April 19, 2024

زبانی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارا معطل

زبانی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارا معطل
April 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں کے دوران شرکا پر طاقت کے استعمال سے اجتناب اور زبانی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کو معطل کر دیا گیا ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ایس ایس پی نیکوکارا کو حکم کی عدم تعمیل پر انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے ان کی معطلی کی سفارش کی تھی جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےعملدرآمد کرتے ہوئے نیکوکارا کو ملازمت سے معطل کردیا۔ اس موقع پر 92نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد علی نیکوکارانے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بنیاد فیصلہ سنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا  کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سروسز ٹربیونل اور اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کریں گے۔