Saturday, April 27, 2024

ریہام کا اکلوتا ملازم بھی بنی گالہ سے بے دخل

ریہام کا اکلوتا ملازم بھی بنی گالہ سے بے دخل
October 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ریہام کو طلاق ملنے کے بعد ان کا اکلوتا ملازم بھی بنی گالہ سے بے دخل کر دیا گیا ، عمر نامی  ملازم کو بنی گالہ کے ملازمین کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے، نعیم الحق کہتے ہیں ریہام کے ملازم کو بنی گالہ داخلے سے نہیں روکا۔ تفصیلات کےمطابق ریہام  کی جانب سے بنی گالا محل میں بڑی تعداد میں اپنی مرضی کے افراد ایڈجسٹ کروانے کی خبریں بے بنیاد نکلیں ،عمران خان اور ریہام  میں علیحدگی کے اگلے ہی روز ریہام کے اکلوتے ذاتی ملازم کی بھی بنی گالہ سے چھٹی کرادی گئی ہے ، عمر نامی نوجوان ریہام  کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسکا نام  نام بنی گالہ عملے کی فہرست میں شامل تھا  جسے ملازمت کی برطرفی کے حوالے باضابطہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے  دوسری جانب بنی گالا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر کو نکالا نہیں گیا بلکہ وہ خود ہی بیرون ملک جانا چاہتا ہےاسلئے نوکری چھوڑ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمر ہفتہ کی صبح معمول کے مطابق بنی گالہ آیا،اور اس نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سے ملاقات کر کے نوکری چھوڑنے کا بتایا دوسری جانب  تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے 92 نیوز کو بتایا کہ ریہام کے ذاتی ملازم کو بنی گالہ داخلے سے روکنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، ریہام کا ایک ہی ذاتی ملازم تھا جوبنی گالہ آیا اور ملازمت چھوڑ کر چلا گیا ہے۔