Friday, April 26, 2024

ریہام خان کی ڈگری تھرمامیٹر ڈگری ہے، بھابھی ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا: اسلم رئیسانی

ریہام خان کی ڈگری تھرمامیٹر ڈگری ہے، بھابھی ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا: اسلم رئیسانی
July 15, 2015
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کہتے ہیں کہ ریہام خان کی ڈگری تھرمامیٹر کی ڈگری ہے، وہ اُن کی بھابھی ہیں ان کو اس طرح سے نہیں کرنا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ کیا اُٹھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں تنقید کے خوب نشتر چلائے۔ کہتے ہیں کہ ریہام خان اُن کی بھابھی ہیں تاہم اُنہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اسلم رئیسانی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا ریہام بھابی کا معاملہ ایسے ہی ہے جیسے میں کہوں کہ میں نے لیاقت میڈیکل کالج سے جرنلزم کی ڈگری کی حاصل کی ہے۔ ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا نقلی کے جملے سے شہرت پانے والے اسلم رئیسانی نے ریہام خان کی ڈگری کو کبھی بخار چیک کرنے والے  تھرمامیٹر کی ڈگری تو کبھی جنگلے والی ڈگری کہا۔ یہی نہیں بلکہ یہاں تک کہہ گئے کہ بہت سے لوگوں کی ڈگریاں جعلی ہیں مگر وہ انگریزی بولتے ہیں۔ عمران خان کو بھائی اور ریہام خان کو بھابھی قرار دینے والے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ بھابھی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔