Friday, April 26, 2024

ریکٹر اسکیل کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ریکٹر اسکیل کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
April 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) زلزلے کو دنیا میں بڑی قدرتی آفات میں شمار کیا جاتا ہے۔ زمین کو ہلا دینے والی اس آفت کی شدت ناپنے کے لیے ریکٹر اسکیل استعمال ہوتا ہے۔ آج ریکٹر اسکیل کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ زلزلہ ایک ایسی آفت ہے جس کے وقت کی درست پیشگوئی نہیں کی جا سکتی تاہم اس قدرتی آفت کی شدت کو ریڈنگ کی صورت میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس پیمائش کو 1935 میں امریکی سائنسدان چارلس ایف ریکٹر نے ممکن بنایا۔ یہ آلہ اس توانائی کی قوت کی اکائی بتاتا ہے جو زمین کے بری طرح ہل جانے سے ریلیز ہوتی ہے۔ اس پوری قوت کو چارلس ریکٹر نے دس سے تقسیم کیا اور اسے اپنے زلزلہ ناپنے کے لیے اپنے نو ایجاد آلے کی پیمائشی اکائی قرار دے دیا۔ یہ اکائی زلزلے کی شدت کہلاتی ہے۔ چارلس ایف ریکٹر چھبیس اپریل انیس سو کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی سالگرہ کا دن ریکٹر اسکیل کی پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا نام چارلس ایف ریکٹر کے نام پر رکھا گیا تھا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انسانی معلوم تاریخ کا بدترین زلزلہ بھی سن انیس سو میں ہی آیا تھا جو چارلس ریکٹر کا سنِ پیدائش بھی ہے۔