Thursday, March 28, 2024

ریکوڈک کیس ،عالمی بینک کے ٹریبونل نے پاکستان کیخلاف فیصلہ دیدیا

ریکوڈک کیس ،عالمی بینک کے ٹریبونل نے پاکستان کیخلاف فیصلہ دیدیا
July 13, 2019
سنتیاگو ( 92 نیوز ) ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کمپنی کے پاکستان کیخلاف دعوے پر عالمی بینک کے ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ پاکستان کو ایک اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے ، مائننگ کمپنی ٹی تھیان کا پاکستان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ قبول کرلیا گیا،عالمی بینک کے ٹربیونل میں کمپنی نے پاکستان پر 16 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا،تاہم پاکستان ہرجانے کی رقم کم کرکے چھ ارب ڈالر پر لانے میں کامیاب ہوگیا۔ سپریم کورٹ نے2011میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا تھا، کمپنی کو سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا،عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا700صفحات پر مشتمل فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوادیا گیا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس  کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔