Saturday, April 20, 2024

ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے عناصر بے نقاب

ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے عناصر بے نقاب
November 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے عناصر بے نقاب ہو گئے۔ نیب اعلامیے کے مطابق 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزموں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر لیے۔ حکومت بلوچستان کے سابق اعلیٰ عہدیداروں سمیت 26 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیئے گئے۔ 1993 میں چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ وینچر کا معاہدہ ہوا۔ افسروں نے آسٹریلوی کمپنی کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے مائینگ رولز میں ترامیم اور ذیلی معاہدے کر کے کمپنی کو اربوں روپے کے فائدے دئیے گئے۔ محکمہ مال کے افسران کی زمین کی الاٹمنٹ اور دیگر امور میں بھی شدید بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔ ملزمان نے اس مد میں مالی فوائد لینے کا اعتراف بھی کیا۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور گواہان کے بیانات سے چشم کشا حقائق سامنے آئے۔ ٹی سی سی کے کارندے سرکاری ملازمین کو رشوت دینے میں ملوث پائے گئے۔ کرپٹ عناصر کی وجہ سے ریکوڈک منصوبے سے اربوں روپے کے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔