Sunday, September 8, 2024

ریکوڈک منصوبے سے کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے،پارلیمنٹیرین اورمیڈیاکو چار مئی کو اس حوالے سے بریفننگ دی جائیگی:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ریکوڈک منصوبے سے کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے،پارلیمنٹیرین اورمیڈیاکو چار مئی کو اس حوالے سے بریفننگ دی جائیگی:ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
May 1, 2015
کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان داکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے  جس کے متعلق پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کو چار مئی کو بریفنگ دی جائیگی۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد ہ بلوچستان لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ ماضی میں بلوچستان کے عوامی مزدوروں کےلئے جدوجہد کرتے تھے لیکن آج حالات اس قدر خراب ہیں کہ یہاں مزدوروں کو نہیں چھوڑا جا رہا ہے۔ تربت واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت اقدام تھا ان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان حکومت مزدور وں کے حقوق کےلئے قانون سازی کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے مزدوروں کو انکے مکمل حقوق ملنے چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ  ہماری کوشش ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں تاکہ بلوچستان میں پائی جانیوالی بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے کیونکہ جب تک سرمایہ کاری  نہیں ہوگی صوبہ ترقی نہیں کرسکے گا ۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایاکہ  حب بلوچستان کا صنعتی شہر ہے لیکن وہاں صعنت کاروں نے مقامی آبادی کو مکمل نظر انداز کیا ہے  جو بلوچستان کے عوام کےلئے نیک شکون نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والے کسی بھی مزدور کو بے روزگا نہیں کرنا چاہتے لیکن ریکوڈیک منصوبہ انتہائی پیچیدہ ہے جسےبہت جلد حل کرینگے۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو ریکوڈک منصوبے سے متعلق چار مئی کو بریفنگ دینگے ۔